زرعی انقلاب کیلئے متوازن کھاد استعمال کی جائیں،ماہرین زراعت 


میرپورخاص (بیورورپورٹ) زرعی انقلاب کیلئے متوازن کھادوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار فاطمہ فرٹیلائزر کے ڈیولپمنٹ منیجر عبدالصمد ابڑو نے گنے کی منافع بخش کاشت کے عنوان سے منعقدہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گنے کی اچھی پیداوار کیلئے ضروری ہے کہ تیزابی اثر والی سرسبز نائٹروفاس اور سرسبز کیلیشم امونیم نائٹریٹ کا استعمال کریں، جس کے استعمال سے پیداور میں اضافے کے ساتھ ساتھ زمین بھی بہتر ہوتی ہے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن میرپورخاص ڈویزن چیتن مل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے فصلوں کی پیداوار میں اضافے کےلئے کھادیں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو سرسبز کھادوں کے استعمال کا مشورہ دیا۔ سیمینار سے میرپورخاص شوگر مل کے میاں عبدالغفار، عدیل نوید اور فاطمہ فرٹیلائزر کے ریجنل منیجر بیشم، ذیشان سلیم، کیلاش کمار، فاروق انصاری، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایکگریکلچر غلام مصطفیٰ میمن نے بھی خطاب کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن