سول اسپتال میں درخت کو  غیر ضروری کاٹنے پر احتجاج

Oct 23, 2022


حیدرآباد(بیورو رپورٹ)غیر سرکاری سماجی و فلاحی تنظیم جاگو جگا کے صدر عمران نور نے اپنے ایک بیان میں سول اسپتال کے اے ایم ایس کی ہدایت پر اسپتال کی حدود میں سرکاری کوارٹر کے رہائشی کی درخواست پر کوارٹر سے ملحق قدیم درخت کو کاٹنے کے احکامات دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک اور مجرمانہ عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں گلوبل وارمنگ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے درخت لگانے پر زور دیا جا رہا ہے لیکن صد افسوس گلوبل وارمنگ کی بدولت پاکستان میں حالیہ تیز ترین بارشوں اور سیلاب سے بھاری جانی و مالی نقصانات کے بعد بھی چند بااختیار افراد غفلت کی نیند سے بیدار ہونے کو تیار نہیں ہیں اور ان کا یہ عمل ان سمیت بشمول تمام انسانیت کی بقاءکے لیے خطرناک ہے۔ انہوں نے گورنر, وزیر اعلی سندھ،وزیر ماحولیات،وزارت صحت سمیت کمشنر و ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ اس غیر قانونی عمل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں
عوامی اتحاد معترض
ٹنڈو محمد خان(نامہ نگار)قوم پرست عوامی اتحاد کے کارکنان نے جعلی ڈومیسائل پر غیر مقامی افراد کی سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے خلاف جمن ملاح. جاوید ہالپوٹو. منور سومرو. زاہد جسکانی کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر رہنماو¿ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جعلی ڈومیسائل بناکر غیر مقامی افراد کو سرکاری محکموں میں نوکریاں دی جارہی ہیں ٹنڈومحمد خان میں بھی محکمہ تعلیم میں جعلی ڈومیسائل بناکر غیر مقامی افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد از جلد انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور غیر مقامی افراد کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔

مزیدخبریں