ٹنڈوآدم(نامہ نگار)اڈیرولال ویلفیئر کی جانب سے سندھ کے مختلف علاقوں میں برسات متاثرین میں دیوالی گفٹ اور راشن تقسیم کیے گئے جن ٹنڈوآدم،شہدادپور اور حیدرآباد ھندو سوچی پئنچائت کی مہمان نوازی میں برسات و سیلاب متاثرین میں اڈیرو لال ویلفیئر کی جانب سے دیوالی گفٹ پروگرام کے تحت راشن کپڑے وغیرہ دیئے گئے جس میں پنچائت کے سرپرست اعلیٰ ، بھگوان داس دیال داس اور دیگر میمبران نے شرکت کی ۔بابا راجکمار کو ماتا کی چنریا اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی گئی۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پنچائت کے ممبران نے اڈیرو لال ویلفیئر کے کام کو سراہا بابا راجگمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عنقریب حیدرآباد اور دیگر شہرو میں مختلف اکیڈمیاں سلائی پارلر کمپوٹر سینٹر فری کلینکس بھی شروع کئیے جائیں گے اس دیوالی کے گفٹ کا پروگرام ارینج کرنے میں ھنگلاج ماتا کے سیوک اور دیال داس اور شیام سندر کی بے انتہا محنت شامل تھیں بابا راجکمار نے اپنی ٹوپی اور چنریا انکو بھینٹ کرکے خراج تحسین پیش کیا ۔ اوڈیرولال ویلفیئر ہمیشہ سے غریب مستحق لوگوں کی خدمت کرتی آرہی ہے اور کرتی رہے گی دیوالی کے موقع پر گروکل ہال ٹنڈوآدم میں راجیش کمار،جنرل سیکریٹری رمیش لال،نائب صدرشنکر لال،سینئر نائب صدر گلاب رائے،گڈوپپا،اڈیرولال ویلفیئر کے صدر سنجی مامنانی، جنرل سیکریٹری ٹیکم سوٹھڑ،نارائن داس اور دیگر نے شرکت کی۔