محکمہ پبلک ہیلتھ نے سیوریج لائن کیلئے کھدائی کر کے ادھوری چھوڑی دی 


میلسی(نمائندہ نوائے وقت)سرکلر روڈ کے تاجروں شیخ عزیز الرحمن سونا، ملک خرم پرویز، راجہ رمضان، ملک محمد رشید، گڈو شاہ، محمد رفیق و دیگر تاجروں نے کہا ہے کہ 1 سال سے زائد عرصہ سے سیوریج لائن ڈالنے کیلئے کھدائی کر کے ادھوری چھوڑ دی گئی ہے اور اب پبلک ہیلتھ کے اہلکار ذلیل و خوار کر رہے ہیں سڑک پر اونچے اونچے مٹی کے پہاڑ اور کہیں گہرے گڑھے چھوڑ کر چلے گئے ہیں راہگیروں کو پیدل چلنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے نمازیوں کو مساجد تک جانے میں تکالیف کا سامنا ہے ہمارے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں سارا دن مٹی خاکہ پھانکنے پر مجبور ہیں۔ سیوریج کا پانی باہر سڑک پر اور گڑھوں میں بھر جاتا ہے جس سے تعفن اور بدبو پھیل جاتی ہے پبلک ہیلتھ، میونسپل کمیٹی اور ٹھیکیدار ذمہ داری اٹھانے کو تیار نہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد سڑک کی تعمیر مکمل کروائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...