کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 19ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ پر قرار داد منظورکرلی گئی

Oct 23, 2022


بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی )کی 20ویں قومی کانگریس  نے ہفتہ کو اپنے اختتامی اجلاس میں19ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ کے بارے میں قرارداد کی منظوری دے دی،قرار داد کے متن  میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کی 19ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ پر قرارداد کی 22 اکتوبر کو منظوری دی گئی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس نے سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کی جانب سے شی جن پھنگ کی پیش کردہ رپورٹ کی منظوری دی۔ کانگریس نے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے عظیم پرچم کو بلند رکھا ہے۔ کانگریس میں منظور کی گئی 19ویں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی رپورٹ پارٹی اور عوام کی دانش کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ پارٹی کے لیے تمام نسلی گروہوں کے لوگوں کو اکٹھا کرنے اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے لیے نئی کامیابی حاصل کرنے میں رہنمائی کے لیے ایک سیاسی اعلامیہ اور عملی پروگرام ہے۔

کمیونسٹ پارٹی

مزیدخبریں