برطانیہ کے ایڈریان والر نے جان شیر خان کینبرا اوپن 2022 کا فائنل جیت لیا

Oct 23, 2022


اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)جان شیر خان کینبرا اوپن 2022 کا اختتام، فائنل میں برطانیہ کے ایڈریان والر اور جاپان کے ریونوسوکے سوکیو مدمقابل تھے ۔ برطانیہ کے ایڈریان والر نے فائنل جیت لیا۔پاکستانی اور آسٹریلوی کمیونٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کی کینبرا کی فیڈرل ممبر آف پارلیمنٹ، ایلیسیا پینے فائنل کی مہمانِ خصوصی تھیں۔ایلیسیا پینے نے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے۔کھلاڑیوں نے اِس ایونٹ کو خوب سراہا اور  پاکستان میں اسکواش کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔چند روز قبل آسٹریلیا میں پاکستان ہائی کمیشن نے اِس ایونٹ کا افتتاح کیا تھاجو آج اختتام پذیر ہوا۔ایونٹ کا نام پاکستان کے قومی ہیرو جان شیر خان کے نام پر رکھا گیا ہے جو ورلڈ سپر سیریز کے فاتح اور گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیںاور انہیں سکواش کے تیز ترین آدمی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اوراسکواش کے میدان میں پاکستان کی شاندار تاریخ کو اجاگر کرتا ہے۔

مزیدخبریں