عمران کی نااہلی کے غلط فیصلے پر پوری قوم افسردہ ہے:ملک زمان وٹو 

Oct 23, 2022


بھکھی (نمائندہ نوائے وقت) عمران کی نااہلی کے غلط فیصلے پر پوری قوم افسردہ ہے یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں پاکستان کے غیور عوام اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ ہیں اور حقیقی آزادی تک یہ ساتھ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف ملک محمد زمان وٹو نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمشن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور اس متنازعہ فیصلے کے بعد عمران کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا امپورٹڈ حکومت کی طرف سے انتقامی سیاست کا انجام جلد ان کے گھر جانے پر ختم ہو جائے گا حکومت کا تحریک انصاف اور قوم کو دیو ار سے لگانے کا فیصلہ سرے نہیں چڑھے گا۔

مزیدخبریں