پشاور(بیورورپورٹ) بی آر ٹی تحقیقات کے سلسلے میں سابق ڈی جیز سمیت پی ڈی اے کے 12سے زائد ا فسران نے اپنے بیانات نیب میں ریکارڈ کر دیئے ہیں تحقیقات کے سلسلے میں پشاور کے ایک صحافی سمیت مزید 12 افسران کو طلب کر لیا گیاہے پی ڈی اے کے تمامتعلقہ افسران نیب کے جوائنٹ انکوائری ٹیم کے رو بروپیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا اور تفصیلات ااور اپنے دوران ڈی جی پی ڈی اے کی تفصیلات وغیرہ بھی نیب افسران کو فراہم کیں نیب ذرائع کے مطابق سابق ڈی جیز پی ڈی اے نیب کے ایک درجن سے زائد افسران کو 17اکتوبر سے اکیس اکتوبر تک مرحلہ وار طور پر طلب کیا تھا 17 اکتوبر کو سابق ڈی جی پی ڈی اے جو کہ اس پراجیکٹ کے سربراہ بھی تھے نے اپنا بیان قلمبند کروایا ، پی ڈی اے کے اثاثہ جات بی آر ٹی کو دینے کے حوالے سے بھی تفصیلات فراہم کی گئی بی آر ٹی کے اصل منظور شدہ لاگت 49ارب 34کروڑ تھی جو نظر ثانی کے بعد بڑھ کر 66ارب 43کروڑ ہو گئی جس کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا اوراس کی لاگت 70ارب روپے تک پہنچنے کے باوجود ابھی تک منصوبہ مکمل نہیں ہوا ہے جبکہ بی آر ٹی میں پشاور کے علاوہ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو بھی بھرتی کیا گیا ہے جن کی تفصیلات بھی اکھٹی کی جا رہی ہے کہ انہیں کس بنیاد پر بھرتی کیا گیا ان کی تفصیلات فراہم کی جائے ۔
بی آرٹی
پشاور:بی آر ٹی تحقیقات ‘سابق ڈی جیز سمیت 12سے زائد ا فسروں کے بیانات ریکارڈ
Oct 23, 2022