کامونکی(نمائندہ خصوصی )ملک سیاسی،معاشی طور پر بحران در بحرانوں کا شکار ہے جبکہ اندرونی وبیرونی قرضوں کی وجہ سے آج بچہ بچہ قرضوں میں جکڑا ہواہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں ،میاں ریاض رسول انصاری نے اپنے اپنے بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ بڑے پیمانے پر امدادی سامان اور نقد فنڈ ملنے کے باوجود حکمران سیلاب زدگان کیلئے فوٹوسیشن اور بیانات کے علاوہ کچھ بھی نہیں کرسکے ہیں،انہوں نے کہاکہ پانی کے قدرتی راستوں پر قبضہ کرکے سندھ کے دیہات کو ڈبودیا گیا، آج سندھ میں کچے مکانات تباہ اور اسی فیصد فصلیں تباہ ہوچکی ہیں،کراچی سمیت چند بڑے شہروں کو چھوڑ کر باقی پورا سندھ ڈوبا ہوا ہے، بڑی شاہراہیں ابھی تک پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں،انہوں نے کہاکہ کرپشن اور لوٹ مار نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کرکے رکھ دی ہیں،کرپشن کی دیمک نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلاکردیا ہے،کرپشن کے سرطان کو ختم کئے بغیر ملک ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکتا۔