گکھڑمنڈی(نامہ نگار)سیاسی مخالفین کو چور کہنے والا خود ریکارڈ یافتہ چور ثابت ہوگیا الیکشن کمیشن کا متفقہ فیصلہ حق سچ کی فتح ہے اب عمران خان کے خلاف باقاعدہ قانون اور ضابطے کے تحت مقدمات قائم کیے جائیں گے تاکہ اس فتنہ خاں سے ہمیشہ کے لیے عوام کی جان چھوٹ جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنمائوں صدر مسلم لیگ ن گکھڑ میر مظہر بشیر اورضلعی جنرل سیکرٹری ضلع گوجرانوالہ شعیب الطاف چیمہ نے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے مخالفین کے خلاف چور چور کا پراپیگنڈا کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہئیے تھا جو خود توشہ خانہ سے عوامی مال چوری کرکے ہڑپ کرنے میںمصروف تھا لیکن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس کی چوری ثابت ہونے پر اسے ریکارڈ یافتہ چور قرار دیدیا اور اس کا چہرا عوام کے سامنے ننگا کردیا اب یوتھیوں کو اچھی طرح سمجھ جانا چاہئے کہ عمران خان کبھی بھی ملک و قوم کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا۔