اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنا خوش آئندہ ہے عالمی پابندیوں سے آزادی خوشحال معیشت کی بنیاد بنے گی پاکستان پر امن ملک ہے دینی جماعتیں امن عالم کی خواہاں ہیںان خیالات کااظہار سربراہ سنی علما ء کونسل پاکستان مولانا محمد احمد لدھیانوی نے اپنی بیان میں کیا سربراہ سنی علماء کونسل پاکستان مولانا محمد احمد لدھیانوی نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے ۔ سنی علما کونسل اسے اہم ترین کامیابی اور ملکی استحکام کے لئے نیک شگون قرار دیتی ہے ۔ عالمی پابندیوں سے آزادی خوشحال معیشت کی بنیاد بنے گی۔ ملکی معاشی استحکام بہتری کیساتھ ہی سماجی امن اور سلامتی ممکن بن سکتی ہے۔پاکستان پر امن و خوشحال ملک ہے ، تمام دینی جماعتیں امن عالم کی خواہاں ہیں ۔ پاکستان کے دینی حلقے اسلامی نظام کے حامی طبقات اسلامی جمہوریہ پاکستان میں امن و استحکام ، ملکی سالمیت اور خوشحالی کیلئے ملکی و قومی قیادت کیساتھ کھڑے ہیں
مولانا محمد احمد لدھیانوی
پاکستان کا گرے لسٹ سے نکلنا خوش آئندہ ، مولانا محمد احمد لدھیانوی
Oct 23, 2022