عمران خان کے حق میں  شالامار سے ریلی نکالی گئی 

Oct 23, 2022

لاہور( سپیشل رپورٹر)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں شالامار کے علاقہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ،جس میں پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنوں نے شرکت کی ۔ ریلی پاکستان منٹ سٹاپ سے مشتاق کالونی تک نکا لی گئی ۔ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کے میاں عتیق، میاں زاہد، چودھری صفدر اور میاں خادم نے کی ۔ریلی میں کارکنوں نے حکومت کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی اور کارکنوں نے عمران خان کی نااہلی پر اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں