اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سینئر سول جج محمدعامرعزیزکی عدالت نے کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزمہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پولیس نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمہ کو عدالت پیش کیاگیا اور ملزمہ کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی گئی، جس پر عدالت نے پولیس استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمہ ثمینہ شاہ کو جوڈیشل پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم سنادیا۔یاد رہے کہ ملزمہ کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ ہے اور مرکزی ملزم شاہنواز امیر پہلے سے ہی جوڈیشل پر اڈیالہ جیل میں ہے۔
سارہ انعام قتل کیس
سارہ انعام قتل کیس میں ملزمہ ثمینہ شاہ کوجیل بھیجنے کا حکم
Oct 23, 2022