جنرل ہسپتال کے شعبہ امراض  چشم و نسواں میں طبی معائنے کا  وقت لینے کیلئے ہیلپ لائن کا اجراء 

لاہور ( نیوز رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ/امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے مریضوں کو انتظار کی زحمت سے بچانے کیلئے جنرل ہسپتال کے شعبہ امراض چشم و امراض نسواں میں کنسلٹنٹ سے طبی معائنے کا وقت لینے کیلئے اپوائنٹمنٹ ہیلپ لائن کا اجراء کر دیاہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی سی ایل کے لینڈ لائن کے دو نمبرز 042-99268877 اور 042-99268816 مختص کرنے کے علاوہ SKYPEآئی ڈی Appointment LGHبھی متعارف کرا دی گئی ہے اور ایسے مریض جوآؤٹ ڈور میں رش کے باعث طویل انتظار نہیں کر سکتے وہ مذکورہ نمبرزپر رابطہ کر کے پہلے سے ہی وقت لے سکتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن