رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت )رائے ونڈ میں قبضہ گروپ کیخلاف گرینڈ آپریشن،ضلعی انتظامیہ کا قبضہ گروپ سے سرکاری کمرشل اراضی واگزار کروا کر وہاں ریسکیو 1122سروس اسٹیشن بنانے کا اعلان کردیا۔سروس سٹیشن کا سنگ بنیاد رکھ کر تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ حامد رشید نے انکروچمنٹ ونگ کیساتھ شانو بابا چوک میں واقع سرکاری کمرشل اراضی کو قبضہ گروپ سے واگزار کرواکے وہاں ریسکیو 1122سروس اسٹیشن بنانے کا اعلان کیا ہے۔واگزار کروائی گئی اراضی پر ریسکیو اسٹیشن کاسنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اور عمارت کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔