بیروزگاری عروج پر، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت: طلعت نقوی 

لاہور(لیڈی رپورٹر) مہنگائی کے طوفان پر خواتین نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے اس کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کامطالبہ کیا ہے۔ نوائے وقت سے گفتگومیں تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں طلعت نقوی اور شمسہ علی نے کہاکہ وفاقی حکومت کوعوام کاذرہ برابر خیال نہیں لوگ دووقت کی روٹی کی ترس رہے ہیں ،بیروزگاری عروج پر ہے، روٹی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوچکا ہے مگر یہ گھر جانے کو تیار نہیں۔ مسلم لیگ ق کی رہنماؤں آمنہ الفت، صفیہ اسحق نے کہاکہ حکومت لوگوں کے منہ سے آخری نوالہ تک چھین لینا چاہتی ہے ، پنجاب کے ساتھ گندم کا مسئلہ ہی حل نہیں کیاجارہاہے ۔ مسلم لیگ ن کی رہنماؤں کنول لیاقت اور زرقاجاوید نے کہاکہ پنجاب میں مہنگائی پر کوئی حکومتی کنٹرول نہیں ہے دکاندار من مانیاں کررہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والانہیں۔ ورکنگ خواتین سعدیہ زمان اور رشم عدنان نے کہاکہ تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہورہا مگر مہنگائی کا طوفان عوام کی قوت رداشت سے باہر ہورہاہے حکمران پارٹیاںبلیم گیم سے نکلیںسنجیدگی اختیار کریں۔ گھریلو خواتین انیلہ یاسمین اور فریحہ اسد نے کہاکہ حکمران بھوک سے مرتے ہوئے عوام کے حال پر رحم کھائیںاور اپنی عیاشیوں کی خاطرلوگوں پر ہرروزمہنگائی کے ڈرون حملے اور انکی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا بند کریں،آئے روز بجلی اورپٹرول کی قیمتوں کو آگ لگانے والے حکمران عوام کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لینا چاہتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...