لاہور ( نیوز رپورٹر) شالامارہسپتال سیلاب زدگان کی مدد کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے مصروف عمل ہے اور اس سلسلے میں ہسپتال کے ڈاکٹرز،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیموں کو صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں بھیجا گیا جہاں مختلف مقامات پر شالامار ہسپتال نے 4میڈیکل کیمپ لگا کر سیلاب سے متاثرہ2386 افراد کو طبی امداد فراہم کی۔شالامار ہسپتال کے شعبہ میڈیسن ،شعبہ گائنی،شعبہ امراض جلد اورشعبہ امراض بچگان کے ڈاکٹرز نے کیمپس میں سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کو علاج کی سہولت فراہم کی اور ادویات بھی دی گئیں۔ شالامار ہسپتال کیساتھ اس کار خیر میں مخیر حضرات،سروس سیلز کارپوریشن اور پاکستان نیوی نے بھرپور ساتھ دیا۔
شالامار ہسپتال سیلاب زدگان کی مدد کیلئے سرگرم
Oct 23, 2022