لاہور+ساہیوال( این این آئی‘نمائندہ نوائے وقت)پنجاب بارکونسل کے متعدد ممبران نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری نے جمعہ کے روز عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے پر ہڑتال کی کال دی تھی۔پنجاب بار کونسل کے دیگر ارکان نے کونسل کے سیکرٹری کی اپیل سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔پنجاب بار کونسل کے ارکان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کونسل کے 2 عہدیداروں کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی، ہڑتال کی اس کال کو پنجاب بار کونسل کی کال نہ سمجھی جائے۔پنجاب بار کونسل کے ارکان نے اپیل کی ہے کہ وکلا ء برادری دونوں عہدیداروں کی جانب سے جاری اعلامیے پر عمل نہ کرے اور وکلاء عدالتوں میں پیش ہوں۔
پنجاب بار کونسل، لاتعلقی