لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر پوری قوم کو مبارکباد کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قوم وزیراعظم شہبازشریف اوروزیر خارجہ بلاول بھٹو کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، افواج پاکستان نے بھی فیٹف کی گرے لسٹ سے نام نکلوانے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
قرار داد
پاکستان کانام فیٹف کی گرے لسٹ سے نام نکلنے پر قوم کو مبارکباد کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع
Oct 23, 2022