اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ بھارت نے فیٹف کے پلیٹ فارم کو پاکستان کیخلاف استعمال کیا جس پر بھارت بے نقاب ہوا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر نے کہا کہ قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ہم گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب عمران خان کی حکومت کا نتیجہ ہے، فیٹف حکام اجلاس میں کہتے تھے کہ اس سے پہلے پاکستان نے کبھی اتنا موثر کام نہیں کیا، اس کا سہرا پی ٹی آئی اور عمران خان کو جاتا ہے۔موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد نے فیٹف قانونی سازی میں رکاوٹیں پیداکیں ۔حماد اظہر نے دعویٰ کیا کہ جب فیٹف کیلئے قانون سازی کررہے تھے تو یہ لوگ این آراو مانگنے آگئے تھے اب یہ تاریخ کا حصہ بن گیا کہ کس طرح فیٹف قانون سازی پرحکومت نے این آراوبل پیش کیا۔
حماد اظہر
پاکستان اب فیٹف کا رکن بن کربھارتی سازش بے نقاب کرے، حماد اظہر
Oct 23, 2022