اسلام آباد (این این آئی( پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیٹف کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ اپنے بیان میں سلیم مانڈی والا نے کہاکہ پوری قوم کو پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالے جانے پر پیپلزپارٹی کی قیادت کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فیٹف کے فیصلے سے آج پوری قوم میں خوشی کی لہر ہے۔
سلیم مانڈوی ولا
پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیٹف کا فیصلہ خوش آئند ہے، سلیم مانڈی والا
Oct 23, 2022