سکھر (نوائے وقت رپورٹ) سکھر میں ڈاکٹر نے ایک شخص کا دائیں کی بجائے بائیں ٹانگ کا آپریشن کر دیا۔ مریض کی ٹھیک ٹانگ میں راڈ اور پلیٹیں بھی ڈال دیں۔ ہوش میں آنے پر مریض چلا اٹھا رشتے دار بھی حیران ہو گئے۔ احتجاج پر ڈاکٹر نے مریض کی دوسری ٹانگ کا بھی آپریشن کر کے راڈ ڈال دیئے۔ مریض دونوں ٹانگوں پر کھڑا ہونے سے قاصر ہے۔
نجی ہسپتال کے ڈاکٹر نے غلطی کو تسلیم کر لیا ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کر دیا کہ ایک ماہ میں مریض کو چلوا کر دکھاؤں گا۔
آپریشن
سکھر: ڈاکٹر نے مریض کی دائیں کی بجائے بائیں ٹانگ کا آپریشن کر دیا‘ غلطی کا احساس ہونے پر دونوں ٹانگوں میں راڈ ڈال دیئے
Oct 23, 2022