لورالائی کے غزگی مینارہ مہاجر کیمپ  میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ 


لورالائی(نامہ نگار)بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام اور محکمہ صحت کے اشتراک سے کینیڈا فنڈ فار لوکل انیشیٹیو کے تحت لورالائی کے غزگی مینارہ مہاجر کیمپ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاغزگی مینارہ مہاجر کیمپ میں لگایا جانے والاچھٹا فری میڈیکل کیمپ ہے فری میڈیکل کیمپ میں مختلف ماہر میل اور فیمیل ڈاکٹروں کی ٹیم جسمیں چیف میڈیکل آفیسرڈاکٹر طارق،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ثنااللہ ، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر صادقہ، میڈیکل ٹیکنیشنز، ڈسپنسرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر عملے نے سینکڑوں مریضوں کی مختلف بیماریوں کا مفت معائنہ کیا.اور بی آر ایس پی اور کینیڈا کے دئیے گئے پراجیکٹ کے تحت ادویات بھی مفت فراہم کی اس کیمپ میں بی آر ایس پی کے تعاون سے 418 مریضوںجسمیں مرد 61خواتین172 بچے185 شامل تھے مریضوں کا معائنہ کیااور مفت ادویات بھی تقسیم کی اسکے علاوہ مختلف وبائی امراض ملیریاٹائیفائیڈ وغیرہ کے ٹیسٹ بھی مفت کئیے گئے یاد رہے گذشتہ بارشوں اور سیلاب کے بعد بی آر ایس پی کا لورالائی کے گردو نواح کے مہاجر کیمپوں میں فری میڈیکل لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ چھٹا فری میڈیکل کیمپ ہے جو لورالائی کے مختلف افغان مہاجر کیمپوں میں لگا ئے گئے ہیں لورالائی کے قبائلی سیاسی و سماجی حلقوں نے بی آر ایس پی لورالائی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر قطب خان مندوخیل، وزیر خلجی ،ڈاکٹر محمد رسول ،مس یاسمین، محکمہ صحت اور کینیڈا افیئرز کا مختلف افغان مہاجر کیمپوں میںفری میڈیکل کیمپ لگانے کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پی نے لورالائی کے افغان مہاجرین کیمپوں بارشوں اور سیلاب کے بعد لگاتار فری کیمپ لگا کر ثابت کر دیابی آر ایس پی ہی غریبوں کے لئیے ہر آفت میں ہمہ وقت تیار ہوتی ہے اور متاثرین کا مدوا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی ہے

ای پیپر دی نیشن