رمیز اور رفیق بیڈشیٹس فروخت کر رہے تھے‘ کچھ ہندو خواتین نے دونوں کوانتہائی کم قیمت پر چادریں فروخت کرنے پر مجبور کیا


نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کر رکھا ہے۔ مسلمانوں پر بلاجواز انسانیت سوز تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے دکشنا کناڈا میں دو مسلمان لڑکوں کو ہندو انتہاپسندوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔ دونوں مسلمان لڑکے رمیزالدین اور رفیق گلیوں میں گھوم کر بیڈشیٹس فروخت کرتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق کچھ ہندوخواتین نے دونوں کو انتہائی کم قیمت پر چادریں فروخت کرنے پر مجبور کیا۔ مسلمان لڑکوں کے انکار پر ہندوانتہا پسندوں کے ہجوم نے دونوں کو گھیر لیا اور ان پر بدترین تشدد کیا۔ رمیز اور رفیق خوفناک تشدد کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ مسلمان لڑکوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس جائے واقعہ پر پہنچی‘ لیکن حسب معمول کسی تشدد کرنے والے کو گرفتار نہیں کیا۔ 
دو لڑکے شہید

ای پیپر دی نیشن