ریاض(اے پی پی):سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور چین میں قومی توانائی کے اعلی عہدیدار نے وڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کے دوران آئل مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر توانائی اور چین میں قومی توانائی کے اعلی عہدیدار نے وڈیو لنک کے ذریعے رابطے میں کہا کہ وہ آئل مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے تعاون کرتے رہیں گے۔ مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کی تدابیر مل کر کریں گے۔ سعودی عرب اور چین نے اس امر پر زور دیا کہ طویل المیعاد محفوظ تیل رسد آئل مارکیٹ کے استحکام کا باعث بنے گی۔ آئل مارکیٹ موجودہ حالات میں بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔
چین کے ساتھ مل کرآئل مارکیٹ میں استحکام کے لیے کام کریں گے،سعودی وزیر توانائی
Oct 23, 2022