واشنگٹن (این این آئی)امریکہ کے نائب معاون وزیر خارجہ تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کا اہم شراکت دار ہے اور ہم مل کر کام کرتے رہیں گے، 40 سال تک افغان مہاجرین کی میزبانی کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،گزشتہ سال کے دوران پاکستان کے خلاف ٹی ٹی پی کے حملوں میں کافی اضافہ دیکھا ہے اور یہ تشویش کی بات ہے، یہ ایک چیلنج ہے جس سے پاکستان نمٹ رہا ہے۔ایک انٹرویو میں افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے تھامس ویسٹ نے کہا کہ دو ہفتے قبل پاکستان میں ڈھائی دن قیام کیا، افغانستان میں مشترکہ مفادات کے حوالے سے بات چیت ہوئی، اسلام آباد میں سکیورٹی اور سویلین عہدیداروں سے بات کرکے خوشی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں طالبان کے ساتھ رابطے میں سہولت کیلئے کسی تیسرے ملک کی ضرورت نہیں ہے، وہ اور امریکی حکومت کے دیگر اراکین طالبان کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان عملی طور پر کوئی شراکت داری ہوگی۔
امریکہ