کوٹ ادو(خبرنگار)مسلح افراد کا تاجر پروحشیانہ تشدد،داڑھی، مونچھیں، بھوئیں، سرکے بال مونڈ دئیے تفصیل کے مطابق تاجر ظفر اقبال آرائیں نے نور شاہ تلائی میں موٹر سائیکلوں کی خریدوفروخت اور مرمت کی دکان بنائی ہوئی تھی رات ساڑھے7 بجے شاگرد کو گھر چھوڑ کر واپس آ رہا تھا کہ چک نمبر 524ٹی ڈی اے کے قریب چانڈیہ برادری کے محمدعہدچانڈیہ نے اپنے دیگر ساتھیوں عامر چانڈیہ،ثقلین چانڈیہ، یوسف چانڈیہ، عمر چانڈیہ، مزمل سپرا اور سکندرسپرا سمیت 8 نامعلوم کے ہمراہ اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اسے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔انہوں نے اس پر بجلی کی تاروں کے ذریعے وحشیانہ تشدد کیا اور بلیڈ سے اس کی داڑھی، مونچھیں،بھنویں پلکوں کے بال اور سر کے بال بھی مونڈدیے،ملزمان تشدد اور انسانیت سوز واقعہ کی اپنے موبائل فون سے ویڈیو بھی بناتے رہے وحشیانہ تشدد سے ظفر اقبال کے بے ہوش ہونے پر ملزمان اسے رات گئے سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوگئے،اطلاع پر متاثرہ ظفر اقبال آرائیں کابھائی محمد بوٹا آرائیں موقع پر پہنچ گیا اور بھائی کو اٹھا کر ہسپتال لے گیاجہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے،پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نے متاثرہ ظفر اقبال کے بھائی محمد بوٹا کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تاجر پر تشدد
مسلح افراد کا تاجر پر تشدد،داڑھی، مونچھیں، بھوئیں، سرکے بال مونڈ دئیے
Oct 23, 2022