اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے تمام سرکاری اداروں، ان لینڈ ریونیو سروس اور پاکستان کسٹمز کے افسران کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جنہوں نے اے اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے انتھک محنت کی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ دیگر بہت سے سرکاری اداروں کی طرح، ایف بی آر نے ڈی این ایف بی پیز، کیش سمگلنگ، منی لانڈرنگ کے لیے ٹیکس جرائم کی تحقیقات اور ٹیکس فراڈ سے حاصل ہونے والی رقم کو ضبط کرنے سے متعلق ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کو مکمل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان کے 34 آئٹمز میں، ایف بی آر نے کم از کم 8 کارروائیوں سے براہ راست نمٹا ہے اور ان کے نفاذ کے عمل کی سربراہی کی ہے۔
چیئرمین ایف بی آر