پیناڈول گولی مار کیٹ میں بدستور نایاب‘ بلیک میں فروخت جاری


کوٹ ادو(خبرنگار)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ریٹ کا تنازعہ،دواساز کمپنی جی ایس کے نے پیناڈول کی گولیاں اوربچوں کیلئے سیرپ بنانے بند کردیئے،پرانے سٹاک والوں کی چاندی،مہنگے داموں بلیک میں فروخت،مذکورہ گولیاں اور سیرپ مارکیٹ میں نہ ملنے پرمریض انتہائی پریشان، تفصیل کے مطابق پاکستان میں دواساز کمپنی جی ایس کے نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو خط لکھاتھاجس میں کہا گیا تھاکہ موجودہ قیمت پر پیناڈول پروڈکٹس بنانا ممکن نہیں رہا اورپیناڈول کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی جس پروفاقی کابینہ نے اضافہ مسترد کر دیاتھا،مارکیٹ میںپیناڈول گولی کا پتہ اس وقت بلیک میں  150 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے،دوسری طرف مذکورہ گولیاں اور سیرپ مارکیٹ میں نہ ملنے پر مریض انتہائی پریشان ہیں
پیناڈول

ای پیپر دی نیشن