بیوی پر تیزاب پھینکنے پر مجرم کوپر 16 سال قید با مشقت، 11 لاکھ روپے جرمانہ

Oct 23, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے بیوی کو تیزاب گردی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث شوہر کو مجموعی طور پر 16 سال قید با مشقت اور 11 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا بھی سنا دی ہے۔ عدالت نے ملزم کے بھائیوں سعید، نوید اور وحید کو ناکافی شواہد پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ممتاز آباد کے مطابق ملزمان تنویر احمد، سعید، نوید اور وحید کے خلاف خاتون ساجدہ نے اپنی بہن عابدہ کا جسم تیزاب سے جھلسانے پر 31 اگست 2021 کو مقدمہ درج کرایا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم تنویر سے گیارہ سال قبل بہن کی شادی ہوئی تھی لیکن ملزم نے گھریلو ناچایی کی بنیاد پر خاتون پر تیزاب پھینک دیا خاتون کا کندھا جھلس گیا تھا۔
 تیزاب

مزیدخبریں