عمران خان کی ناہلی کیخلاف پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے، وکلاء کی ہڑتال

Oct 23, 2022



ملتان، ٹبہ سلطان پور، میلسی، بورے والا، میاں چنوں، مخدوم رشید، لاہور ، ساہیوال( نمائندہ نوائے وقت، سپیشل رپورٹر، نمائندوں سے ) عمران خان کی ناہلی کیخلاف تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے، وکلاء کی ہڑتال ملتان سے سپیشل رپورٹرکے مطابق انصاف لائرز فورم جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام  الیکشن کمشن کی طرف سے عمران خان کو نااہل کئے جانے کے فیصلہ کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ملتان میں پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا اسی موقع پر  غلام مصطفیٰ چوہان ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا عمران خان کے خلاف فیصلہ غیر قانونی،غیر آئینی اور سسلین مافیا کا حصہ ہے جس کی پوری پاکستانی قوم مذمت کر رہی ہے اور قوم اس فیصلہ کو کبھی قبول نہیں کرے گی جس کا مظاہرہ قوم نے گزشتہ روز پورے پاکستان میں احتجاجی مظاہروں سے کر کے دکھا دیا کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیںبعد ازاں بار ہال کے سامنے غلام مصطفے چوہان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور الیکشن کمیشن کے خلاف اور عمران خان کے حق میں نعرے لگائے گئے مظاہرہ میں وکلا   کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دریں اثناء تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سابق صدر ڈاکٹر روبینہ اختر نے الیکشن کمشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی۔ ٹبہ سلطان پورسے سٹی رپورٹرکے مطابق عمران خان کی نااہلی پر تحریک انصاف کھچی خاکوانی گروپ ٹبہ سلطان پور کے رہنما آصف حسین زیدی، دلشاد احمد خان،الیاس خان،یامین کمبوہ  ،نواب ابوبکر کمبوہ کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے  چوک عاصم ٹبہ سلطان پور میں احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے دیا جس کے نتیجے میں ملتان وہاڑی روڈ  , ملتان میلسی روڈ , ملتان مترو روڈ  پر  ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی چوک عاصم ٹبہ سلطان پور کے چاروں اطراف  گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں شہر جام ہو کر رہ گیا ۔میلسیسے نامہ نگارکے مطابقپنجاب بار کونسل کی اپیل پر میلسی بار نے مکمل ہڑتال کی وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہڑتال سے کئی مقدمات کی سماعت بھی التوا میں رہی اور سائلوں کو بھی پریشانی کا سامنا رہا۔بورے والاسے نامہ نگار کے مطابق  عمران خان کی نااہلی کے فیصلہ کے خلاف بورے والا بار میں مکمل ہڑتال کی گئی اس حوالہ سے انصاف لائرز ونگ اور دیگر وکلاء کا ایک مذمتی اجلاس بار کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی لائرز ونگ پنجاب کے سابق نائب صدر و جوائنٹ سیکرٹری ساؤتھ پنجاب ملک فاروق احمد اعوان،سابق ضلعی صدر چوہدری مختار احمد جٹ،سابق صدور بار ملک فرقان یوسف،میاں محمد جاوید بیٹو،نائب صدر بار نورین بھٹی،محمد اظہر چوہان،مظہر کھوکھر،محمد بخش مانگٹ ،سٹی جنرل سیکرٹری سردار راشد عظیم حسیب الرحمان جٹ،نصر اقبال چیمہ،میاں عدیل مختار،چوہدری ابرار مہار جٹ، ریاض احمد وائیں،محمد عرفان قاضی اور دیگر وکلاء نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ فیصلہ عوام کے مقبول ترین لیڈر کو سیاسی میدان سے باہر کرنے کی ایک بین الاقوامی سازش کا حصہ ہے۔ میاں چنوںسے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق عمران خان کی نااہلی  کیخلاف میاں چنوں میں وکلا  نے  ہڑتال کیصدر بار مدثر رضا نے کہا کہ ملک میں غیرقانونی اورغیرآئینی فیصلے کیے جارہے ہیں ان فیصلوں کی وجہ سے ملک کی سلامتی اور معیشت کوخطرہ ہے ۔ مخدوم رشیدسے نامہ نگارکے مطابق قوم کو عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ قبول نہیں،پوری قوم سراپا احتجاج ہے،عمران خان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ملک واصف مظہر راں نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے ساتھ دورانِ احتجاج گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک رمضان راں ، مہرصفدر سرسانہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران چند دنوں کے مہمان ہیں جلد ہی حکمران گھر جائیں گے اور انتخابات کا اعلان ہوگا ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ لاہور،ساہیوال سے  این این آئی‘نمائندہ نوائے وقت  کے مطابق پنجاب بارکونسل کے متعدد ممبران نے الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔پنجاب بار کونسل کے سیکرٹری نے جمعہ کے روز عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیئے جانے پر ہڑتال کی کال دی تھی۔
 احتجاجی مظاہرے

مزیدخبریں