الیکشن کمیشن کا جانبدار فیصلہ مذاق‘قوم مسترد کرچکی:مشیر وزیر اعلی

Oct 23, 2022


 ملتان (  نمائندہ نوائے وقت )مشیر وزیراعلی پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا جانبدار فیصلہ قوم کیساتھ سنگین مذاق ہے اور ملک گیر احتجاج اس بات کا عکاس ہے کہ پوری قوم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عمران خان کیساتھ کھڑی ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈبل پھاٹک چوک پر ایک مظاہرین سے خطاب کرمیں کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی جانبداری اور تعصب کا منہ بولتا ثبوت ہے، لیکشن کمیشن ایک پارٹی کا کردار ادا کر رہا ہے اور ہمارے سیاسی مخالفین کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر غیر قانونی حربوں اور سازشوں کے باوجود لوگوں کا پورے ملک میں احتجاج کے لئے نکلنا اس امر کی تصدیق کرتا ہے عمران خان آج بھی اس ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ بعد ازاں وسیم خان بادوزئی نے یونین کونسل 61 میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے
مشیر وزیر اعلی

مزیدخبریں