الرؤف گولڈ راس منصوبے  کا سنگ بنیادرکھ دیا گیا



کراچی ( کامرس رپورٹر)پاکستان کی صفِ اول کی آن لائن ریئل اسٹیٹ کمپنی کی جانب سے مارکیٹ کیا جانے والا الرؤف گولڈ راس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ کراچی کی پرائم لوکیشن گلشن معمار پر واقع اس عالیشان پراجیکٹ کا گرانہ ڈاٹ کام آفیشل مارکیٹنگ پارٹنر ہے۔ پْرتعیش اپارٹمنٹس پر مشتمل یہ منصوبہ معیار میں اپنی مثال آپ ہے۔ اس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شہر کی نامور کاروباری شخصیات اور معززین نے شرکت کی۔اس پراجیکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امارات گروپ کے سی ای او شفیق اکبر نے اسے شہر کراچی کے لیے ایک بہترین تحفہ قرار دیا۔پاکستان کی معروف آن لائن ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کی طرف سے مارکیٹ کیا جانے والا الرؤف گولڈ راس پراجیکٹ تین عظیم الشان ٹاورز پر مشتمل ہو گا۔ ان میں 2 ٹاورز دس دس منزلہ جبکہ ایک ٹاور 14 منزلوں پر مشتمل ہو گا جن میں 3، 4 اور 5 بیڈ کے پرْآسائش اپارٹمنٹس ہوں گے۔پاکستان میں شفاف ریئل اسٹیٹ ٹرانزیکشز کو فروغ دیتی معروف آن لائن ریئل اسٹیٹ کمپنی گرانہ ڈاٹ کام کی جانب سے مارکیٹ کیا جانے والا یہ منصوبہ ٹیکنالوجی سے لیس ہو گا۔ اسمارٹ طرزِ زندگی کو متعارف کرواتا یہ منصوبہ انفرادیت کا حامل ہے۔ اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر افراد باآسانی اپنے سمارٹ فون کے ذریعے گھر کے تمام آلات کو کنٹرول کر پائیں گے، یعنی 24 گھنٹے گھر کا کنٹرول آپ کے اسمارٹ فون میں دستیاب ہو گا۔منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکاء نے اس کی انفرادیت کو سراہا اور اسے ملک میں جدید طرزِ زندگی متعارف کروانے کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ اپنی لوکیشن، جدت اور انفرادیت کی بنیاد پر ایک الگ حیثیت کا حامل ہے۔الرؤف گولڈ راس لگژری اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر افراد کے لیے جِم، گیمنگ زون، سوئمنگ پول، اور شہرِ کراچی کا خوبصورت نظارہ دیتا وسیع و عریض روف ٹاپ یعنی چھت ان کو ایک عالیشان طرزِ زندگی مہیا کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن