کراچی(کامرس رپورٹر) آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ٹول ٹیکس میں اضافے اور لوٹ مار کے خلاف ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی روک دی۔چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹ برداری کو مختلف طریقوں سے تنگ کرنے والے عناصر کے خلاف بطور ہڑتال اورتمام ترسپلائی روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔شمس شاہوانی کے مطابق کسٹمز ایکسائز سمیت دیگر اداروں کی جانب سے ٹول ٹیکس میں دگنا اضافہ ٹرانسپورٹرز کے معاشی قتل کے مترادف ہے، ملکی شاہراوں پرقانون نام کی چیز ناپید ہو چکی ہے، ٹرانسپورٹرزکے ساتھ لوٹ مار عام ہو چکی ہے، جس کی جانب توجہ مبذول کرنے کے باوجود کسی بھی ادارے کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی، ان کا کہنا ہے کہ غلط فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔
آئل ٹینکرز نے ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی روک دی
Oct 23, 2022