لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے حوالے سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پوزیشن کے حوالے سے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو اوپن نہیں کرنا چاہیے۔فخرزمان کو محمد رضوان کیساتھ اوپننگ کیلئے آنا چاہیے، تیسرے نمبر پر شان کو آنا چاہیے اور چوتھے پر بابر اعظم کو آنا چاہیے۔ ایسا اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ان پچز پر رنز نہیں ہو رہے، مڈل آرڈر میں آکر آپ نے گیم کو لمبا لیکر جانا ہے، اگر اوپر سے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تو 150 بھی نہیں ہوں گے۔ اس ٹیم میں فہیم اشرف کو ہونا چاہیے تھا کیونکہ وہ ایک اچھا آل راؤنڈر ہے۔