ایشیا کپ ‘کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے : جاوید میانداد


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان لیجنڈکرکٹر جاوید میاندادنے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کے بیان پرکہا ہے کہ سیاست کو کرکٹ سے دور رکھنا چاہیے۔آئی سی سی کا کیا مطلب ہے، اگر ایسا ہے تو ایشیا کپ کو ختم کردیں، ہم ایشیا میں ہیں، ہمیں صرف ایک دوسرے سے کھیلنے کا فائدہ ہوگا، آپ کو کرکٹ میں سیاست نہیں لانی چاہیے۔ میں کھلاڑیوں کی خاطر سب سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ کسی کو اٹھانے اور پسند کرنے کی پالیسی غلط ہے ورنہ آپ کو کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن