اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی پر آج فردِ جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کریں گے۔ اس سے پہلے 17 اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقررکی گئی تھی تاہم اس وقت تحریک انصاف کے وکلاءکی جانب سے چالان کی کاپیاں فراہم نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا گیا تھا جس کے بعد فردِ جرم کی تاریخ 23 اکتوبر مقرر کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی ان دنوں سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔