لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین میچ میں شائقین اپنے موبائل فونز اور کیمرے ساتھ نہیں لاسکیں گے۔ تاہم گراو¿نڈ میں آنے والے شائقین کے کیمرہ اور فون ساتھ لانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔تمل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ورلڈکپ میں مذکورہ میچ کے حوالے سے تماشائیوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ٹی این سی اے نے جاری اعلامیہ میں کہا کہ تماشائی ہینڈ بیگ، لیپ ٹاپ، آئی پوڈ، کیمرہ اور فون ساتھ نہ لائیں۔ چارجر، پاور بینک، لائٹر، تمباکو، بوتلیں، بینرز لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔