لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارت میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ 2023ءمیں بھارتی شہریوں کی جانب سے غیر ملکی شائقین سے غیر اخلاقی سلوک کے واقعات بڑھنے لگے ہیں۔بھارت دنیا بھر میں اقلیتوں کیساتھ کیے جانےوالے سلوک کی وجہ سے بدنام ہے لیکن متعصب بھارتی شہریوں کی بدسلوکی سے ورلڈ کپ کیلئے آنے والے غیر ملکی شائقین بھی محفوظ نہیں ہیں۔ میچ کے دوران بھارتی شائقین نے بنگلہ دیشی سپورٹر سے ان کا ٹائیگر چھین کر پھاڑتے ہوئے ان کی طرف اچھال دیا۔ بھارتی شائق نے ایک پوسٹر اٹھا رکھا تھا جس پر کپتان بابر اعظم کیخلاف غیر اخلاقی تحریر درج تھی۔ میچ کے دوران بھارتی پولیس افسر نے پاکستانی فین کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روکا تھا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے سٹیڈیم میں نوجوان پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے بیٹھا ہوا ہے اور سامنے کھڑے پولیس اہلکار سے بحث کر رہا ہے کہ وہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ کیوں نہیں لگا سکتا۔