لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پانچواں میچ آج افغانستان کےخلاف کھیلے گا ، مسلسل دو شکستوں کے بعد گرین شرٹس کےلئے یہ میچ بہت اہم ہے ۔میچ دن ڈیڑھ بجے چنئی میں کھیلا جائےگا۔ پاکستان ٹیم 4 میچز کھیل چکی ہے جس میں 2 میں کامیابی اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم افغانستان کےخلاف میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ افغانستان کےخلاف میچ میں آسٹریلیا کےخلاف میچ کی ہی ٹیم کو میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔ شاداب خان کو فائنل الیون میں شامل کرنے پر اتفاق نہیں ہوا، البتہ پاکستان کرکٹ مینجمنٹ ٹیم کا حتمی فیصلہ ٹاس پر ہی کرےگی۔بھارت نے نیوز ی لینڈ کو شکست دیدی ۔ دھرم شالا میں کھیلے جانیوالے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 273 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی۔ ڈیرل مچل نے 130 رنز بنائے۔بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر باﺅلنگ کا فیصلہ کیا۔ 9 کے سکور پر اوپننگ بیٹر ڈیون کانوے چوتھے اوور میں محمد سراج کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوگئے۔نویں اوور کی پہلی گیند پر 19 کے سکور پر محمد شامی نے ول ینگ کی 17 رنز پر وکٹیں اڑا دیں۔ ڈیرل مچل اور ریچن رویندرا کے درمیان 159 رنز کی شراکت قائم کی۔ 34 ویں اووز کی تیسری گیند پر ریچن رویندرا 75 رنز بناکر چلتے بنے۔ کپتان ٹام لتھن صرف 5 رنز بنا کر کلدیب یادیو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہوگئے۔ گلین فلپس کلدیپ یادیو کی گیند پر 23 رنز بنا کرآو¿ٹ ہوگئے۔ مارک چیپمین 6 رنز بنا کرآﺅٹ ہوئے، 48 ویں اوور کی چوتھی گیند پر مچل سنٹنر صرف ایک رن بنا کر محمد شامی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ میٹ ہنری بغیر کوئی رن بنائے محمد شامی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ ڈیری مچل 130 رنز بنا کرآو¿ٹ ہوئے ۔ 50 ویں اوور کی آخری گیند پر 273 کے ہی مجموعے پر فرگوسن 1 رن بناکر رن آو¿ٹ ہوگئے۔ محمد شامی نے 5 وکٹیں لیں، کلدیپ یادیو نے 2 محمد سراج اور جسپریت بمرا نے1، 1 وکٹ حاصل کی۔بھارت نے ہدف پورا کرکے مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کرلی۔ روہت شرما 46‘شمبن گل 26‘شہر یاس آئیر 33‘کے ایل راہول 27‘سوریا کمار یادیو 2رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ویرات کوہلی 95رنز بناکر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے ۔ رویندرا جدیجہ 39اور محمد شامی ایک رن پر ناقابل شکست رہے ۔ لوکی فرگوسن نے دو ‘ٹرینٹ بولٹ‘میٹ ہنری ‘مچل سنٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ محمد شامی کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔