کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) نے آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ چلنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر کہدہ بابر نے اپنے بیان میں کہا کہ (ن) لیگ کے اتحادی تھے، مستقبل میں بھی ساتھ مل کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی وطن واپسی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ان کی واپسی ملک کے لیے خوش آئند ہے، ملک سیاسی و معاشی استحکام کی طرف بڑھے گا۔
کراچی(این این آئی)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے)کی رہنما سائرہ بانو نے کہا ہے ملک کے مفاد میں ہم وفاق میں ن لیگ کےساتھ الیکشن لڑسکتے ہیں۔انہوں نے کہا ملک کے وسیع تر مفاد میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ایک دوسرے کو گھسیٹنے اور پیٹ پھاڑنے والے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں،ہم اکیلے کچھ نہیں کر سکتے، عوام کو جگانے کی کوشش کریں گے۔
بلوچستان عوامی پارٹی کا انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنے کا اعلان
Oct 23, 2023