الیکشن کمشن 2 شخصیات نہیں، آئین کا پابند، انتخابات مو¿خر کرانے کا مقصد چوری: پیپلزپارٹی

Oct 23, 2023

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انتخابات مو¿خر کرانے کا مقصد انتخابات چوری کرنے کا منصوبہ ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی تک الیکشن کمشن نے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف دو سیاسی جماعتوں کی خواہش پر انتخابات مو¿خر نہیں ہو سکتے۔ الیکشن کمشن آئین کا پابند ہے۔ دو شخصیات کی خواہش کا پابند نہیں۔ سیکرٹری اطلاعات نے مزید کہا کہ سلیکشن کا بار بار تجربہ کرنے کی بجائے الیکشن کی طرف آنا پڑے گا۔ یہ صرف عوام کا اختیار ہے وہ کس کو منتخب اور کس کو مسترد کرتے ہیں۔

مزیدخبریں