کاہنہ، انتظامیہ کی اجازت کے باوجود پولیس کا پی ٹی آئی کنونشن پر دھاوا، درجنوں کارکن گرفتار

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) کاہنہ کے علاقے میں ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے باوجود پولیس نے تحریک انصاف کے کنونشن پر دھاوا بول دیا۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاہنہ میں کنونشن کے مقام سے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔اہلکاروں نے کریک ڈاو¿ن کرکے کنونشن کیلئے جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے 55 افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے کنونشن منعقد کرنے والے رہنما کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا، دفتر کے شیشے توڑ دیے اور پی ٹی آئی کے لگے فلیکس اور پوسٹر بھی پھاڑ دیے۔واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ این اے 123 کاہنہ میں 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دی ہے۔پہلے پہل لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس پر پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کو اجازت نہیں تو پھر کسی کو بھی جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...