لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ہمیشہ سے ہی لاڈلہ رہا ہے اسی لیے تو سزا یافتہ مجرم ہونے کے باوجود ان کو نہ صرف سرکاری پروٹوکول دیا گیا بلکہ سرکاری مشینری سے سرکاری بندوں کو زبردستی ن لیگ کا ورکر بنا کر بھی مینار پاکستان لایا گیا۔ پنجاب کی نگران حکومت کے تمام تر سرکاری وسائل کے باوجود لاہوریوں نے ان کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک کمشنر کیسے ایک مجرم کے استقبال کیلئے گیا۔لاہور سے 2 ڈھائی ہزار سے زیادہ لوگ نہیں آئے۔
تمام تر سرکاری وسائل کے باوجود لاہوریوں نے ان کو مسترد کردیا:اشرف بھٹی
Oct 23, 2023