لاہور (نامہ نگار) آستانہ عالیہ چورہ شریف پیر سید محبت علی شاہ کے سالانہ عرس کی 3 روزہ تقریبات 28 اکتوبر سے شروع ہوںگی۔مریدین اور عقیدت مندوں نے عرس کے انتظامات کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔ عرس مبارک کی 3 روز تقریبات روایتی مذہبی جوش و جذبہ سے منائی جائے گئی۔ سجادہ نشین سید فاروق الاسلام شاہ اور گدی نشین خانقاہ مجددیہ چورہ شریف پیر سید محمد حسنین فاروق نے اس سلسلے میں مریدین، عقیدت مندوں سمیت تمام اہل اسلام کو شرکت کیلئے دعوت عام کا پیغام جاری کیا ہے۔ عرس کے حوالے سے صاحبزادہ پیر بشیر احمد یوسفی کاکہنا تھاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ملک بھر کی طرح لاہور سے بھی مریدین و عقیدت مندوں کی کثیر تعداد عرس میں شرکت کرے گئی۔ عرس مبارک میں ملک بھر سے آئے ہوئے جید علما اکرام خطاب کریں گئے۔