لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ یہ ہیں وہ لیول پلینگ فیلڈ جو ایک مجرم کو تو ساری سہولتیں دے رہی ہے مگر باقی جماعتوں کو اس سے باہر کیا جارہا ہے۔ ایک بندے کو زبردستی مسلط کرنے کیلےءہر قائدے قانون کو توڑ دیا گیا مگر باقی جماعتیں جو الیکشن کروانے کا مطالبہ کررہی ہیں ان کے مطالبے کو کسی خاطر میں نہ لانا ہی اس بات کا ثبوت ہے کہ پری پول رگنگ شروع ہو چکی ہے۔