فلسطینیوں نے حق وفاداری نبھا دیا، امت بھی بیدار ہو جائے: میاں جمیل

Oct 23, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے حق وفاداری نبھا دیا۔ ام بھی خواب غفلت سے بیدار ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے حکمران اور مذہبی سیاسی قیادت اپنا اپنا حصہ ڈالےں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ امت کا فلسطینیوں سے روحانی رشتہ اور تعلق ہے۔ عقیدہ توحید اور ختم نبوت کا تقاضا ہے کہ عالم اسلام قبلہ اول کی آزادی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمران پوری دنیا میں سفارتی مشن بھیجیں اور امت مسلمہ کے سینوں میں لگے زخموں سے آگاہ کریں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ فلسطین کی سرزمین پر نومولود اور کمسن شہیدوں نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے تاریخ رقم کر دی۔

مزیدخبریں