لاہور (خصوصی نامہ نگار ) زندہ دلان لاہور اب کسی بھی دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ عوام کو کبھی آئی پی پیز کے اور کبھی آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھنے والے اب نئے نعروں کے ساتھ قوم کو لوٹنے آئے ہیں۔ مگر شہر لاہور کے عوام ان مہنگائی کا طوفان لانے والوں کو پہچان چکے ہیں اور انہوں نے کل ان مداریوں کو مسترد کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے ورکرز کنونشن پی پی 165سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انتہائی مہنگی میڈیا کمپین اور تمام تر سرکاری وسائل کے باوجود ملک بھر سے لوگوں کو لالچ کی بنیاد پر اکٹھا کرنے کرنے والے اس سزا یافتہ ٹولے کو زندہ دلان لاہور نے مسترد کر دیا۔
لاہوریے مہنگائی کرنے والوں پہنچان چکے ،کسی دھوکے میں نہیں آئینگے:عبدالعزیز عابد
Oct 23, 2023