نواز شریف نے تقریر میں الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ نہ کر کے پوری قوم کو مایوس کیا :سونیا خان

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی وویمن ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کے قائد کو وطن واپسی پر خوش آمدید کہتی ہے،مگر انہوں نے اپنی مینار پاکستان تقریر میں الیکشن کی تاریخ کا مطالبہ نہ کر کے پوری قوم کو مایوس کیا ہے۔ہماری جماعت کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کمشن فوری طور پر عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔

ای پیپر دی نیشن