لاہور (نیوز رپورٹر)جمعیت علماءاسلام سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو پاکستان اور اپنے شہر لاہور آنے پر پخیر راغلے ،جی آیاں نوں کہتی ہے۔یہ بات یہ جے یوآئی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہیں۔ میاں نواز شریف اپنی تقریر میں ملک اور قوم کیلئے جن جذبات کا اظہار کیا ہے توقع ہے کہ اس حوالے سے اہم کردار ادا کریں گے۔قوم کو توقع ہے جمعیت ،ن لیگ اور دیگر جماعتیں مستقبل میں ملک وقوم کیلئے بہتر ین فیصلے کریں گی۔ پی ڈی ایم نے مل کر اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے جدوجہد کی جس میں کامیابی ہوئی۔ مستقبل میں ن لیگ اور جے یوآئی اور دیگر جماعتیں مشترکہ طور آگے بڑھیں گی اور پاکستان کی معاشی لحاظ سے جو کشتی اس وقت منجھدار میں پھسی ہوئی ہے اس نکالیں گی تاکہ ملک میں خوشحالی کا دور دوبارہ واپس آئے۔ جے یوآئی آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گئی اور ہماری خواہش ہوگئی کہ ہم ن لیگ کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں ۔نام نہاد حکومت کے خلاف جدوجہد میں اور مرکزی کردار اور عوامی قیادت مولانا فضل الرحمن نے بڑی جرا¿ت و بہادری کے ساتھ کی۔ ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتیں بھی ساتھ کھڑی تھی۔ عوام کو سڑکوں پر لاکر کھڑا کرنے میں بنیادی کردار مولانا فضل الرحمن کا تھا ۔